زریب نام رکھنا
سوال
کیا زریب نام رکھنا درست ہے ؟
جواب
زریب کی اصل زرب ہے اس کا معنی ہے مویشی کے لیے باڑابنانا، مویشی کو باڑے میں داخل کرنا، الزربیۃ: شکاری کا گھات لگانے کاگڑھا ۔ لہذا زریب نام کے بجائے انبیاء علیھم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے ۔
(القاموس الوحید ، 706،ادارہ اسلامیات )
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144505101168
تاریخ03-12-2023

