بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دوسرا نکاح کرنے کی شرائط

سوال

دوسری شادی کیلے شریعت میں کیا شرائط ہیں؟

جواب

شریعت میں دوسری شادی  ،بشرط یہ ہے کہ دوسرے نکاح کی  جسمانی اور مالی طاقت رکھتا ہو،   بیویوں کےدرمیان حقوق کی صلاحیت اور ان کے درمیان رہن سہن، نان و نفقہ اور  رات گزارنے میں عدل و انصاف اور برابری پر قادر ہو،البتہ  لیکن کسی ایک بیوی کے ساتھ ترجیحی سلوک کرنا شرعاً ناجائز ہے ، احادیث میں اس کی بہت سخت وعید آئی ہے۔

حدیث شریف  میں ہے:

"عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "من كانت له امرأتان، فمال إلى أحدهما جاء يوم القيامة وشقه مائل." 

(سنن أبی داؤد،باب فی القسم بین النساء،ج3،ص469،ط؛دار الرسالۃ العالمیۃ)

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین  میں ہے:

"(و) صح (نكاح أربع من الحرائر والإماء فقط للحر) لا أكثر."

(فصل فی المحرمات،ج3،ص48،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144505101094
تاریخ02-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں