بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سنان کے معنیٰ و مطلب کی تحقیق و تخریج کئی صحابہ کرام کا نام ہونے کی وجہ سے لڑکوں کے لیے ایک بابرکت نام ہے

سوال

سنان سے کیا مراد ہے ؟

جواب

سِنَان (سین پر زیر اور نون پر زبر کے ساتھ) عربی زبان میں نیزے کے پھل(دھار) کو کہتے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں سے کئی صحابہ کا نام ’’سنان‘‘ تھا، اس لیے یہ لڑکوں کے لیے بابرکت نام ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"والسنان: نصل الرمح) ، هو ككتاب، وإنما أغفله عن الضبط لشهرته".

(سنن، ج:35، ص:241، ط:وزارة الإرشاد والأنباء في الكويت)

اسد الغابة في معرفة الصحابة  میں ہے:

"سنان بن تيمب: سنان بْن تيم الجهني حليف بني عوف بْن الخزرج، وقيل: سنان بْن وبرة.غزا مع رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المريسيع، وهي غزوة بني المصطلق، وكان شعارهم يومئذ: يا مَنْصُور، أمت أمت".

(حرف سین، باب السین و النون ج:2، ص:559، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144505100961
تاریخ30-11-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں