بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عبیرہ انیقہ اورعمائمہ نام رکھنے کا حکم

سوال

کیا عبیرہ یا انیقہ یا عمائمہ  نام رکھنا درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ "عَبِیْرَة" (عبیرہ) خوش بو کانام ہے،اور انیقہ کامعنی ہے، "خوبصورت"، اور "عَمَائم" عمامہ کی جمع ہے، جس کی معنی دستار، پگڑی کے آتے ہیں، صاحبِ مرتبہ و شرف کے لیے بطورِ مجاز بھی مستعمل ہے،  البتہ "عمائمہ" (یعنی آخری میم کے بعد ہ / ة  )  کا لفظ لغتِ عربی میں نہ مل سکا، لہذا صورتِ مسئولہ میں معنیٰ کے اعتبار سے  "عَبِیْرَة" (عبیرہ)اورانیقہ  نام رکھنا درست ہے،تاہم  "عمائم" دوسرے معنیٰ مجازی کے اعتبار سے رکھ سکتے ہیں، لیکن یہ جمع کا صیغہ ہے، اس لیے نہ رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

صحیح البخاری میں ہے:

"حدثني ‌محمد : أخبرنا ‌أبو خالد الأحمر : أخبرنا ‌حميد قال «سألت أنسا رضي الله عنه، عن صيام النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ما كنت أحب أن أراه من الشهر صائما إلا رأيته، ولا مفطرا إلا رأيته، ولا من الليل قائما إلا رأيته، ولا نائما إلا رأيته، ولا مسست خزة ولا حريرة ألين من كف رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولا شممت مسكة ولا ‌عبيرة أطيب رائحة من رائحة رسول الله صلى الله عليه وسلم.»."

(‌‌كتاب الصوم، ‌‌باب ما يذكر من صوم النبي صلى الله عليه وسلم وإفطاره، ج:3، ص:39، ط:دار طوق النجاة)

الصحاح للجوہری میں ہے:

"وشئ أنيق، أي حسن معجب."

(باب القاف، فصل :الالف،ج:4،ص:1447،ط:دارالعلم للملایین)

لسان العرب میں ہے:

"والعمامة: من لباس الرأس معروفة، وربما كني بها عن البيضة أو المغفر، والجمع ‌عمائم وعمام؛ الأخيرة عن اللحياني."

(‌‌حرف الميم، ‌‌فصل العين المهملة، ج:12، ص:424، ط:دار صادر)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144505100709
تاریخ28-11-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں