بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حریم شاہی نام کا معنی اور یہ نام رکھنا

سوال

حریم شاہی   نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

"حریم"  کے معنی ہیں : (1 )جس کی بے حرمتی نہ کی جائے ، قابلِ احترام و تقدس کی چیز یا جگہ (2) متعلقات جیسے گھر یا مسجد کی متعلقہ جگہیں (3) محرم کا لباس"۔

  (القاموس الوحید،ص: 332، ط: ادارہ اسلامیات)

فیروز اللغات میں ہے:

"شاہی " بادشاہت، سلطنت، ایک ادنی ایرانی سکہ، آذربائیجان کی ایک جھیل کا نام ، اس جھیل کے جزیرے کا نام 

(حرف : ش ا ہ ، ص: ۶۰۹ ط: فیروز سنز لمیٹڈ)

یہ نام رکھنا اگرچہ جائز ہے، تاہم  مذکورہ نام کے بجائے صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے، جامعہ کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں  سے بھی  آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144505100646
تاریخ28-11-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں