جاثیہ نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
جاثیہ نام کاکیا معنی ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں ’’جاثیہ‘‘ کا معنیٰ ہے: گھٹنوں کے بل بیٹھنے والی خاتون یا جماعت، (القاموس الوحید، ص: ۲۳۳) اگر نام رکھنا ہے تو اس معنی کے لحاظ سے یہ نام مناسب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144505100534
تاریخ27-11-2023

