بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جعلی ڈگری بنوانا

سوال

میں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور یہاں الیکٹریکل میدان میں کام کر رہا ہوں۔میرے پاس تین سالہ ڈپلومہ ہے،  لیکن تجربہ انجینئر جتنا ہے اور کئی انجنیئروں کو ٹریننگ بھی دی ہے لیکن میرے پاس انجینئرنگ کیڈگری نہ ہونے کی وجہ سےانجنیئر کی جگہ پر نہیں جا سکتا۔اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں پیسوں سے پاکستان کی ایک یونیورسٹی ہے ،وہاں سےڈگری بنا سکتا ہوں جس کی وجہ سے آگے بڑھنے میں مجھے آسانی ہو گی اور مجھے انجینئرنگ پوسٹ بھی مل جائے گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں جعلی ڈگری بنوانا جھوٹ اور دھوکے  پر مشتمل ہونے  کی وجہ سے  ناجائز ہے۔

سنن ترمذی  میں ہے:

"عن أبي هریرة رضي اللّٰه عنه أن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم قال: من غش فلیس منا."

(باب ما جاء في کراهیة الغش في البیوع،ج:3، ص:599،  ط:مصطفیٰ البابی مصر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144505100301
تاریخ18-11-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں