بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امراز نام کا معنی اوراس کا رکھنا کیسا ہے؟

سوال

 امراز نام رکھنا کیسا ہے شرعاً رہنمائی فرمائیں؟

جواب

امراز : مَرَزَ- يَمْرُزُ- مَرْزاّ سے مشتق ہے، جس کا معنی ہے:1- چٹکی مارنا،2-عیب نکالنا،3-پیٹنا، 4- کاٹنا،لہذا اس کا معنی اچھا نہیں ہے۔  اس لیے  یہ نام نہ رکھا جائے، بلکہ  انبیاء علیہم السلام ، صحابہ  صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا عمدہ معنی والے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کر لیا جائے۔

(قاموس الوحید باب م، ر، صفحہ:1540، ط:الادارہ اسلامیات لاہور - کراچی)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144505100247
تاریخ16-11-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں