بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

المیر نام رکھنا

سوال

میرےبیٹے کا نام المیر ہے اس کا مطلب بتا دیں .

جواب

اَلْمَیْر‘‘ ( میم پر زبر اور یاء کے سکون  کے ساتھ)(مَیْر کا معرفہ ہے) عربی زبان میں خوراک اور راشن کو کہا جاتا ہے. (مصباح اللغات، ص844،ط: المصباح)

اور اردو میں یہ  لفظ ”میر“ (میم کے زیر کے ساتھ)استعمال  ہوتا ہے  جو کہ امیر کا مخفف ہے،  جس کے معنی سردار، افسر، شاہ زادہ ، راہ نما وغیرہ کے معنی میں آتا ہے۔ (اظہر اللغات،ص: 1109،ط:اظہر پبلشر)لیکن اردو لغت میں  شروع میں الف لام کے ساتھ  استعمال نہیں ہوتا ۔

بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم یا تابعین، صلحاء یا دیگر اچھے بامعنی ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144505100098
تاریخ15-11-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں