معاذ نام رکھنے کا حکم
سوال
معاذ نام رکھنا کیساہےجواب عنایت فرماکر ممنون فرمائیں۔
جواب
صورت مسئولہ میں معاذمیم پر پیش اور عین پر زبر کے ساتھ یہ کئی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا نام ہے اور اس کا معنی ہے پناہ میں دیا ہوا شخص اور یہ نام رکھنا جائز ہے ۔نیز جامعہ کی ویب سائٹ پر ناموں کی فہرست حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے وہاں سے دیکھ کر بھی نام رکھ سکتے ہیں۔
تاج العروس میں ہے:
"وسموا} عائذا {وعائذة} ومعاذا {ومعاذة} وعوذا {وعياذا (} ومعوذا) ، والمسمى {بمعاذ أحد وعشرون صحابيا."
(جلد 9 ص: 444 ط: داراحیاء التراث العربي)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

