بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے ایصال ثواب کے لیے مسجد تعمیر کرنا

سوال

 میری بیوی انتقال کر گئ ہے ، اب میں چاہتا ہوں کہ مرحومہ بیوی کے نام پر مسجد کی تعمیر میں حصہ لوں ، تو مسجد کی تعمیر کے لیے خود ضرورت کی چیز لے کر پہنچا دی جائے یا جو چندہ جمع کرنے والے افراد ہیں، ان کو پیسے بھیج دینا کافی ہے، پھر وہ خود ضرورت کی اشیاء لے لیں گے ، رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

واضح رہے کہ سائل اپنی بیوی کے ایصالِ ثواب کے لیے مسجد تعمیر کرنا چاہتا ہے، اس مسجد کی تعمیر کے لیے  جو بھی طریقہ سائل کو  مناسب لگے اس کو اختیار کرلے  ،چاہے وہ سامان پہنچانے کی صورت ہو یانقد رقم دینے کی صورت میں ہو، البتہ جہاں مسجد تعمیر ہو رہی ہو وہاں خود سامان یا چندہ جمع کرانا سائل کے لیے باعث اطمینان ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144504102295
تاریخ08-11-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں