بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غسلِ احرام کا حکم

سوال

غسل احرام کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ حج یا عمرہ کا احرام  باندھنے سے پہلے غسل کرنامسنون ہے،لہذا اگرکرلےتو بہترہے،  ثواب ملےگاورنہ وضوبھی کافی ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وإذا أراد الإحرام اغتسل أو توضأ والغسل أفضل إلا أن هذا الغسل للتنظيف حتى تؤمر به الحائض كذا في الهداية."

(کتاب المناسک،الباب الثالث فی الاحرام،ج:1،ص:222،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144504101943
تاریخ04-11-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں