بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرد کے لیے بدن کے بال بلا وجہ دور کرنا پسندیدہ نہیں ہے

سوال

میرا سوال یہ ہے کے میرے جسم کے بال بہت بڑے ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ تنگ ہو رہا ہوں، تو کیا میں اُن بالوں کو کسی اسپرے وغیرہ سے صاف کر سکتا ہوں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کے لیے اپنے جسم  کے مختلف حصوں پر اگنے والے بالوں  کو کسی اسپرے وغیرہ سے دور کرنا جائز ہے، بشرطیکہ ان بالوں کے بڑھنے کی وجہ سے واقعی تکلیف اورپریشانی ہو رہی ہو؛ البتہ مردوں کے لیے زیرِ بغل اور زیرِ ناف بالوں کے سوا بدن کے دوسرے حصوں سے   بلا وجہ بال دور کرنا ایک بے مقصد عمل ہے، جو کہ ناپسندیدہ اور ادب کے خلاف ہے؛ اور  اگر اس طرح بدن سے بال دور کرنے کا مقصد بدن کی نمائش کرنا ہو، تو ایسا کرنا مکروہ ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب، كذا في القنية".

(کتاب الحظر و الإباحة، 407/6، ط: ایچ ایم سعید)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144504101893
تاریخ04-11-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں