بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زرمین نام رکھنے کا حکم

سوال

’’زرمین‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"زرمین"  فارسی لفظ ہے اس کا معنی ہے : دولت والی،  لہذا لڑکی کا یہ نام رکھا جاسکتا ہے،باقی نام رکھنے کے بارے میں پسندیدہ یہ ہے کہ انبیاء علیھم السلام حضرات صحابہ وصحابیات رضوان اللہ علیھم أجمعین اور اللہ کے نیک بندوں کے ناموں پر اپنے بچوں کے نام رکھے جائیں۔

’’فرھنگ اسم ھا‘‘ میں ہے:

’’اسم: زرمینه (دختر) (فارسی)

معنی: زر به معنی طلا و مینه به معنی محبت کردن۔‘‘

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"‌والتسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة لأنه من الأسماء المشتركة ويراد في حق العباد غير ما يراد في حق الله تعالى كذا في السراجية.

وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(کتاب الکراہیة،الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة،ج:5،ص:362،ط:دار الفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144504101452
تاریخ30-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں