کرپٹو کرنسی اور اس میں mining کا حکم
سوال
کریپٹو کرنسی جائز ہے یا نہیں اور اس میں کان کنی (mining) کرنا کیسا ہے؟
جواب
کرپٹوکرنسی،بِٹ کوائن ،یاکسی اورڈیجیٹل کرنسی کی شکل میں انٹرنیٹ اور الیکٹرانک مارکیٹ میں خرید و فروخت کے نام سے جو کاروبار چل رہا ہےوہ حلال اورجائز نہیں ہے،وہ محض دھوکہ ہے،کیوں کہ کرپٹوکرنسی یابِٹ کوائن محض ایک فرضی کرنسی ہے،اس میں حقیقی کرنسی کےبنیادی اوصاف اورشرائط بالکل موجود نہیں ہیں،یہاں حقیقت میں کوئی مادی چیز نہیں ہوتی، اور اس میں قبضہ بھی نہیں ہوتا،صرف اکاؤنٹ میں کچھ عدد آجاتے ہیں،اس لیےکرپٹو کرنسی یا کسی بھی ڈیجیٹل کرنسی میں پیسے لگانا اوراس سےحاصل ہونےوالانفع بھی جائز نہیں ہے۔نیز اس میں mining کے ذریعہ کمائی کرنا بھی جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

