بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

''زوہا'' نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

بیٹی کے لیے ''زوہا'' نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

" زوہا "   کا لفظ فارسی ، اردو  اور عربی لغت میں موجود نہیں ،لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔

اولاد کے حقوق میں سے  ایک بنیادی اور اہم حق یہ ہے کہ والدین ان کا اچھا نام منتخب کریں؛ کیوں کہ قیامت کے دن لوگوں کو نام اور ولدیت کے ساتھ پکارا جائے گا، لہٰذا لڑکی کے لیے ازواج مطہرات،صحابیات رضوان اللہ علیہم ، نیک خواتین کے نام پر یا اچھے معانی والے  ناموں میں سے کوئی نام رکھنا چاہیے۔

جامعہ کے ویب سائٹ پر اچھے بامعنی نام موجو د ہیں،اس سے بھی آپ نام  کا انتخاب کرسکتے ہیں،اس کا لنک درج ذیل ہے:

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144504101335
تاریخ29-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں