زبور کے ماننے والے کو کیا کہتے ہیں ؟
سوال
زبور کے ماننے والے کو کیا کہتے ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ جس طرح یہود و نصاریٰ کو اہل کتاب کہا جاتا ہے،اسی طرح دیگر آسمانی کتاب کے ماننے والے ،جیسے زبور کے ماننے والے بھی اہل کتاب کہلاتے ہیں۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"(قوله: مقرة بكتاب) في النهر عن الزيلعي: واعلم أن من اعتقد ديناً سماوياً وله كتاب منزل كصحف إبراهيم وشيث وزبور داود فهو من أهل الكتاب."
(كتاب النكاح، فصل في المحرمات، ج:3، ص:445، ط:دار الفكر۔بيروت)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144504101253
تاریخ29-10-2023

