بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

برسٹ کینسر سے نجات کا وظیفہ

سوال

میری امی کو برسٹ کینسر ہے، براہِ کرم کوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب

اللہ تعالیٰ آپ کی امی کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا  فرمائیں! آپ  مستند معالج سے بھی رجوع کیجیے، نیز آپ کی  والدہ کو چاہیے کہ پنج وقتہ نماز  کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں،اور مندرجہ ذیل آیت  پانچ مرتبہ پانی پر دم کرکے پینے کا اہتمام کریں،  ان شاء اللہ،  اللہ تعالیٰ ہر بیماری سے عافیت فرمادیں گے:

{اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ اَلْمِصْبَاحُ فِيْ زُجَاجَةٍ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَيْتُوْنَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍ  يَّكَادُ زَيْتُهَا يُضِيْۗءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ  نُوْرٌ عَلٰي نُوْرٍ  يَهْدِي اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ يَّشَاۗءُ  وَيَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ}

(سورۃ النور، آیت نمبر:35، پارہ نمبر:18)

اور مندرجہ ذیل آیت  کی تعویذ لکھ کر گلےمیں ڈال دیں تو ان شاء اللہ تعالیٰ شفاء ہوجائےگی۔

وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ (14)

(ماخوذ از اعمالِ قرآنی، ص:29، دارالاشاعت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144504101018
تاریخ26-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں