بیوی کے پستان دبانے کا حکم
سوال
ایک شخص اپنی بیوی کے پستان کو دباتا ہے، دباتے دباتے اس میں دودھ نکل آتا ہے اور اس کے چہرے وغیرہ پر لگ جاتاہے۔ تو اس طرح کرنا کیسا ہے،اور شریعت اس کے بارے میں کیا رہنمائی کرتی ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں مذکورہ عمل جائز ہے البتہ اگر دبانا منہ سے ہو اور دودھ منہ میں چلا جائے تو اسے تھوک دیا جائے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(مص من ثدي آدمية) ولو بكرا أو ميتة أو آيسة، وألحق بالمص الوجور والسعوط (في وقت مخصوص) هو (حولان ونصف عنده وحولان) فقط (عندهما وهو الأصح).......ولو بعد الفطاممحرم
وعليه الفتوى .......لأنه جزء آدمي والانتفاع به لغير ضرورة حرام على الصحيح شرح الوهبانية."
(کتاب الرضاع جلد 3 ص: 209۔211 ط: دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

