بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچے کا حزقیل نام رکھنا

سوال

حزقیل نام کا کیا مطلب ہے، اور کیا یہ نام لڑکے کا رکھ سکتے ہیں؟

جواب

لفظ"  حزقیل" کا معنی اللہ کا بندہ اور اللہ کی طرف سے تحفہ کے آتے ہیں، "حزقیل علیہ السلام " بنی اسرائیل کے انبیاء میں سے ایک نبی تھے،بچے کانام "حزقیل" رکھنا باعثِ خیر  ہے  اور برکت کے حصول کا  ذریعہ ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"حزقل أو ‌حزقيل، كزبرج وزنبيل أهمله الجوهري، وقال الصاغاني: اسم نبي من الأنبياء أي من بني إسرائيل عليهم الصلاة والسلام وهو اسم سرياني، أو عبراني، معناه: عبد الله، أو هبة الله."

(فصل الحاء المهملة مع اللام، ح ز ق ل، ج:28 ص:297 ط: دار إحياء التراث)

القاموس المحیط میں ہے:

"حزقل، أو ‌حزقيل، كزبرج وزنبيل: اسم نبي من الأنبياء، عليهم الصلاة والسلام."

(باب اللام، فصل الحاء، ص:984 ط: مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144504100950
تاریخ25-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں