بسم اللہ کی جگہ 786 لکھنا
سوال
کیا بسم اللہ کی جگہ 786 لکھنا صحیح ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ 786 کاہندسہ نہ تو بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے، اور نہ ہی اس کے قائم مقام یا بدل ہے ، بلکہ یہ حروفِ ابجد کے اعداد کے اعتبار سے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے جتنے حروف ہیں، ان کے مجموعی اعداد ہیں، اور یہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی طرف ایک اشارہ ہے کہ لکھنے والے نے اس موقع پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھی ہے؛ لہذا یہ تحریر پڑھنے والا بھی بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لے ، پس 786 کو عین بسم اللہ سمجھنا یا اس کے قائم مقام قرار دینا درست نہیں ، اور نہ ہی 786 لکھنے سے بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے کا ثواب ملتا ہے ،البتہ علامت کے طور پر لکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

