بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کی طرف منسوب ایک قول کی تخریج

سوال

کیا یہ مفسر ابن کثیر رحمہ اللہ کا قول ہے؟:

حالتِ جنگ ہوتو منافقوں سے بڑا بزدل کوئی نہیں ہوتا، اور امن کی حالت میں سب سے زیادہ باتیں کرنے والے یہی ہوتے ہیں۔"

جواب

مذکورہ قول، حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کے حوالے سے ان کی کتاب "تفسیر القرآن العظیم" جو کہ "تفسیر ابن کثیر" کے نام سے مشہور ہے، میں  ملتا ہے۔

چناچہ وہ سورۃ الانفال کی آیت نمبر ستاسی کے ذیل میں لکھتے ہیں:

"فإذا وقع الحرب كانوا أجبن الناس، وإذا كان أمن كانوا أكثر الناس كلاما."

(تفسير القرآن العظيم، سورة الأنفال، ج: 4، ص: 196، رقم الآية: 87، ط: دار طيبة للنشر والتوزيع)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144504100927
تاریخ25-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں