سجدہ تلاوت کھڑے ہوکر کرنا افضل ہے یا بیٹھ کر؟
سوال
اگر بیٹھ کر تلاوت کررہے ہوں ،تو سجدہ تلاوت بیٹھ کر کرنا افضل ہے یا کھڑے ہوکر کرنا افضل ہے؟
جواب
سجدۂ تلاوت کے لیے کھڑے ہوکر تکبیر کہتے ہوئے سجدے میں جانا اور تکبیر کہتے ہوئے سیدھے کھڑا ہوجانامستحب اور افضل طریقہ ہے،البتہ بیٹھ کرنا بھی جائز ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"وهي سجدة بين تكبيرتين) مسنونتين جهرا وبين قيامين مستحبين (بلا رفع يد وتشهد وسلام، وفيها تسبيح السجود) في الاصح".
(کتاب الصلوۃ،باب سجود التلاوۃ،ج:2،ص:106،ط:سعید)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

