بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رضاعی بھانجی کے ساتھ نکاح کا حکم

سوال

زید کی دو بیویاں ہیں: ایک فاطمہ،دوسری کلثوم ،آفتاب نے فاطمہ کا دودھ پیا ہے ،اب آفتاب زید کی دوسری بیوی کلثوم کی بیٹی کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتے ہیں ،جائزہے یا نہیں؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں  آفتاب کا کلثوم کی نواسی کے ساتھ نکاح شرعاً جائز نہیں ؛اس لیے کہ کلثوم کی نواسی آفتاب کی رضاعی بھانجی ہے اور رضاعی بھانجی کے ساتھ نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا حتى أن المرضعة لو ولدت من هذا الرجل أو غيره قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت رضيعا أو ولد لهذا الرجل من غير هذه المرأة قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت امرأة من لبنه رضيعا فالكل إخوة الرضيع وأخواته وأولادهم أولاد إخوته وأخواته وأخو الرجل عمه وأخته عمته وأخو المرضعة خاله وأختها خالته وكذا في الجد والجدة."

(کتاب الرضاع،ج:1،ص:343،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144504100825
تاریخ24-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں