بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پریشانی کے خاتمہ کے لیے عمل

سوال

پریشانی ختم نہ ہو تو کیا کرُوں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر آپ کسی مصیبت یا پریشانی میں ہیں اور وہ پریشانی ختم نہ ہورہی ہو تو آپ پنج وقتہ نماز باجماعت کی پابندی کے ساتھ استغفار کا کثرت سے اہتمام کریں اور نماز فجر پڑھ کر قرآن کریم کی تلاوت اور  ذکر میں مشغول رہیے۔ یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھر دو رکعت نفل  اشراق پڑھیے، اس کے بعد سورہ توبہ کی آخری دو آیتیں گیارہ بار پڑھیے۔

"لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّن اَنفُسِکُم عَزِیزٌ عَلَیه مَاعَنِتُّم حَرِیصٌ عَلَیکُم بِالمُومِنِینَ رَءوفٌ رَّحِیم o فَاِن تَوَلَّوا فَقُل حَسبِیَ اللّٰه لَآ اِله اِلَّا و عَلَیه تَوَکَّلتُ وَهو رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ" .

پھر سر بسجود ہو کر حق تعالیٰ سے امن و عافیت طلب کیجئے ، ان شاء اللہ  چند روز میں آپ کی مصیبت ،پریشانی دور ہوجائیگی اور دل کو اطمینان حاصل ہوگا، اور حاجت براری بھی نصیب ہوگی۔

درج ذیل دعاء کا بھی اہتمام کرلیں:

’’لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ‘‘.

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144504100782
تاریخ24-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں