بکرے کے صدقہ کی نیت میں بکرے کی جگہ اس کی قیمت دینا جائز ہے
سوال
اگر کسی نے بکرے کا صدقہ کی نیت کی ہو تو کیا وہ بکرے کی جگہ اس کے مساوی رقم بطور صدقہ کر سکتا ہے یا پھر بکرا ہی صدقہ کرنا ہوگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی شخص بکرے کے صدقہ کی نیت کرنے کے بعد بکرے کی جگہ اس کی قیمت کسی مستحقِ زکوٰۃ شخص کو دے دے تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ۔
فتاوی شامی میں ہے :
"(نذر أن يتصدق بعشرة دراهم من الخبز فتصدق بغيره جاز إن ساوى العشرة) كتصدقه بثمنه".
(کتاب الأیمان، ج:3، ص:741، ط:سعید)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

