بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت ابو الدردا رضی اللہ عنہ کے قول: ’’نصیحت کیلئے موت کافی ہے اور وقت جُدا کرنے کیلئے کافی ہے‘‘ کی تخریج

سوال

کیا یہ حضرت أبو الدرداء رضی الله عنه کا قول ہے؟  رہنمائی فرمائیں:

نصیحت کے لیے موت کافی ہے اور زمانہ ، جُدا کرنے کے لیے کافی ہے،  آج تم گھروں میں ہو اور کل قبر میں ہو سکتے ہو۔

جواب

حضرت ابو الدرداء  رضی اللہ عنہ کا یہ قول تاریخ دمشق لابن عساکر میں موجود ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:

 "عن أبي الدرداء قال:  كفى بالموت واعظا، وكفى بالدهر مفرقا، اليوم في الدور، وغدا في القبور".

أخرجه ابن عساكر في تاريخه في العلاء بن الوليد (47/ 194)، ط. دار الفكر للطباعة والنشر والتوزيع،1415 هـ =1995 م)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144504100742
تاریخ24-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں