منال نام رکھنا
سوال
کیا میں اپنی بیٹی کا نام منال رکھ سکتی ہوں ؟
جواب
مَنَال(میم اور نون کے زبر کے ساتھ) کے معنی ہیں: ایسی چیز جس کو حاصل کیا جائے۔ عطیہ، تحفہ۔
یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ تاہم صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہے۔
(القاموس الوحید، المادّۃ:ن/ ی/ ل، ص:1732، ط:ادارۃ الاسلامیات)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144504100437
تاریخ21-10-2023

