بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علامہ ابن القیم کےقول:’’ ہر فتنے کی بنیاد رائے کو شریعت پر اور خواہش کو عقل پر مقدم کرنا‘‘ کی تخریج

سوال

کیا یہ امام إبن القيم رحمه الله کا قول ہے ؟ رہنمائی فرمائیں :

ہر فتنے کی بنیاد اصل میں یہ ہے کہ رائے کو شریعت پر اور خواہش کو عقل پر مقدم ٹھہرایا جائے۔

جواب

مذکورہ قول   علامہ ابن القیم رحمہ اللہ  کی کتاب (اغاثۃ اللہفان )میں موجودہے۔ ملاحظہ فرمائیں:

"وأصل كل فتنة إنما هو من تقديم الرأي على الشرع، والهوى على العقل ".

(إغاثة اللهفان من مصائد الشيطان:فصل وأما النوع الثاني من الفتنة (2/ 167)، ط. دار المعرفة - بيروت، الطبعة الثانية : 1395 =1975)

فقط واللہ ٲعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144504100013
تاریخ16-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں