حائقہ نام رکھنے کا حکم
سوال
حائقہ کے کیا معنی ہیں؟ کیا یہ مسلمان بچی کے لیے اچھا نام ہے؟
جواب
"حائقہ"کا معنی گھیرنے والی اور احاطہ کرنے والی۔ مذکورہ معانی ایسے نہیں ہیں کہ اس لفظ کو نام کے طور پر استعمال کیا جائے، لہذاکوئی اور بامعنی نام منتخب کرلیاجائے،یا صحابیات میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔
القاموس الوحید میں ہے:
"حاق بہ الشیئ حیقا و حیوقا و حیقانا: گھیرنا ، احاطہ کرنا۔"
(ص نمبر ۳۹۹، ادارۃ الاسلامیات)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144503103052
تاریخ15-10-2023

