بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عبیر فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

عبیر فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’عبیر‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، ’’عبیر‘‘ ایک خاص قسم کی خوشبو کو کہتے ہیں جو متعدد قسم کی خوشبوؤں کا مجموعہ ہوتی ہے، اور ’’فاطمہ‘‘ رسول اللہ ﷺ کی لخت جگر اور پیاری بیٹی (فاطمہ بنت محمد ﷺ) کا بابرکت نام   ہے، لہٰذا "عبیر فاطمہ" نام رکھنا درست ہے۔ 

اسد الغابۃ میں ہے:

"فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم، سيدة نساء العالمين."

(حرف الفاء،فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم، ج:٦، ص:٢٢٠، ط:دار الفكر)

لسان العرب میں ہے:

"والعبير: أخلاط من الطيب تجمع بالزعفران، وقيل: هو الزعفران وحده، وقيل: هو الزعفران عند أهل الجاهلية."

(ر، فصل العين المهملة، ج:٤، ص:٥٣١، ط: دار صادر)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144503103044
تاریخ15-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں