بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عنایہ کے درست ہجے کیا ہیں؟

سوال

عنایہ کے درست ہجے کیا ہیں؟ کیا یہ لفظ عنایت سے اخذ کیا گیا ہے؟

جواب

"عنایہ" عین کے زیر اور نون کے زبر کے ساتھ ہے، اس کے بعد الف ہے، پھر یاء کازبر اور آخر میں ہاء ہے، شروع میں عین کے زبر کے ساتھ بھی پڑھا جاسکتا ہےاور عنایہ عنایت  سےماخوذ نہیں،عربی میں گول تاء (عنایۃ)لکھاجاتاہے اور اردومیں لمبی تاء(عنایت)کےساتھ ۔

تاج العروس میں ہے: 

"عني : عناه الأمر يعنيه ويعنوه عناية ، بالكسر ، و عناية، بالفتح."

(عنی، ج:39، ص:120، ط: دار الهداية)

ففط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503103028
تاریخ15-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں