بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ماہم نام رکھنا

سوال

ماہم(ہ کے نیچے زیر) یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

تلاش کے باوجود کسی عربی، اردو یا فارسی لغت میں ’’ماہم‘‘ کا معنی نہیں ملا۔

بظاہر یہ ایک لفظ نہیں، بلکہ ’’ماہم‘‘ فارسی زبان کے دو لفظوں کا مجموعہ ہے،  ’’ماہ‘‘  بمعنی چاند   اور  ’’ام‘‘  واحد متکلم کے لیے ہے، دونوں کو ملاکر پڑھتے وقت  ’’ام‘‘  کا ہمزہ نہیں پڑھا جائے گا، اس کا معنی ہے: میرا چاند۔  اسی طرح ’’ہم‘‘  جمع متکلم کا صیغہ ہے ، دونوں کو ملا کرتخفیفاً  ایک ’’ہ‘‘ کو حذف کرلیا گیا ہے، لہٰذا ’’ماہم‘‘ کے معنی ہیں ’’ہمارا چاند‘‘ ۔  بہتر یہ ہے کہ ماہم کے بجائے کسی صحابیہ کے نام پر  نام رکھا جائے یا کوئی اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔

فیروز اللغات میں ہے:

"ماہ :چاند ،قمر ،مہینہ"

( ص:610،  ط:فیروز سنز)

وفیہ ایضا:

"ہم:ضمیر جمع متکلم "

(ص:717، ط:فیروز سنز)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144503102969
تاریخ15-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں