بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسمبلی وغیرہ میں کھڑے ہو کر تلاوت کرتے ہوئے ہاتھ باندھنا

سوال

صبح اسمبلی میں یا کسی وقت کلاس میں یا کسی بھی محفل میں اگر کسی کو تلاوت کرنے کےلئے کہا جائے تو ایسے تلاوت کرنے والے کےلئے ہاتھ باندھنا چاہیے یا نہیں؟

جواب

کسی اجتماع وغیرہ میں کھڑے ہوکر تلاوت کرتے ہوئے ہاتھ باندھنے کو اگر لازمی،ضروری ، سنت ،مستحب ،یا موجب ثواب نہ سمجھاجائے تو  شرعاً اس میں  کوئی قباحت نہیں۔

الفتاویٰ الہندیہ میں ہے:

"رجل أراد أن يقرأ القرآن فينبغي أن يكون على أحسن أحواله يلبس صالح ثيابه ويتعمم ويستقبل القبلة؛ لأن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان."

(کتاب الکراهية، الباب الرابع في الصلاۃ والتسبیح ورفع الصوت عند قراءۃ القرآن، ج: 5، ص: 316، ط: رشیدیه)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503102722
تاریخ14-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں