بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منحہ نور نام رکھنا

سوال

میں نے اپنی بیٹی کا نام منحہ نعمان رکھا ہے۔ کیا میں اسے منحہ  نور نعمان رکھ سکتا ہوں؟ اس کا پورا معنی کیا بنے گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں "منحہ" میم پر زیر کے ساتھ عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کا معنی ہے: تحفہ، عطیہ، گفٹ، جب کہ   "نور" کا معنی روشنی کے ہیں،  لہذا آپ  کی بیٹی کا نام "منحہ  نعمان "  درست ہے ،اگر  آپ اضافہ کرکے اپنی بیٹی کا نام ’’منحہ  نور‘‘ رکھنا چاہتے ہیں،  تب بھی شرعًا حرج نہیں۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144503102721
تاریخ14-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں