ابن حبان رحمہ اللہ کے ایک قول کی تخریج
سوال
میرا مشاہدہ ہے کہ جو اپنے سے کم تر سے تکبّر کا رویہ اپناتا ہے، خدا اسے برتر کے سامنے ذلت میں مبتلا کر دیتا ہے۔
کیا یہ امام ابن حبان رحمہ اللہ کا قول ہے ؟رہنمائی فرمائیں۔
جواب
مذكوره قول امام ابن حبان رحمه الله (المتوفى: 354ھ) کی کتاب ’’ روضۃ العقلاء‘‘ میں موجود ہے، حضرت رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ فرمائیں :
"وما رأيتُ أحداً تكبر على من دونه، إلا ابتلاه اللَّه بالذلة لمن فوقه."
(روضة العقلاء ونزهة الفضلاء، ذكر الحث على لزوم التواضع ومجانبة الكبر، (ص: 62)، ط/ دار الكتب العلمية - بيروت)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

