بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سابقہ ناجائز محبت باربار یاد آئے تو اس کے بھلانے کا کیا طریقہ ہے؟

سوال

ماضی میں ایک لڑکی سے شدید محبت ہوئ تھی، مگر اب اس کو چھوڑے ہوے الحمدللٰہ 2 سال ہوگے ہیں، مگر اُن کو یاد ناں کرنے کے باوجود خواب میں آجاتی ہے، وہ اور اس کے گھر والے اکثر خواب میں آتےہیں،اس بارے،میں راہنمائ فرمائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ میں اگر مذکورہ خیالات خود بخود آرہے ہیں ،تو سائل کو چاہیے کہ ان کی طرف بالکل  بھی توجہ نہ دے ، بلکہ  ہر نماز کے بعد  درج ذیل اذکار  پڑھا کرے، تو اللہ تعالی بہتری کا معاملہ فرمائیں گے، ان شاء اللہ! 

"(الف) ’’اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَن یُحِبُّكَ وَحُبَّ عَمَلٍ یُقَرِّبُ إِلٰى حُبِّكَ.‘‘

(ب) ’’اَللّٰهُمَّ أعِنِّيْ عَلىٰ ذِكْرِكَ وَ شُکرِكَ وَ حُسنِ عِبَادَتِكَ.‘‘

روزانہ دو رکعت نفل توبہ اور حاجت کا ارادہ دل میں رکھ کر پڑھے، اور اس کے بعد یہ دعا سات مرتبہ مانگے:

"اَللّٰهُمَّ  إِنِّیْ أَسْأَلُكَ الْھُدىٰ وَالتُّقىٰ وَالْعَفَافَ وَالْغِنىٰ". ( مسلم :رقم ۲۷۲۱)"

نیز سائل کو چاہیے کہ  نہ اُسے سوچے، خود کو نیک اعمال یا بامقصد جائز کاموں میں اتنا مصروف رکھے کہ اس طرف دھیان ہی نہ رہے۔   فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503102392
تاریخ10-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں