بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حسان نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم

سوال

 حسان نام کا معنی کیا ہے؟ اور یہ  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"حسان" کا معنیٰ ہے: "بہت اچھا" ، یہ ایک صحابی کا نام بھی ہے جن کا پورا نام حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ہے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اشعار پڑھا کرتے تھے، اور صحابہ کے نام پر نام رکھنا باعثِ برکت ہے؛ اس لیے یہ نام بہت بہتر ہے۔

وفي الإصابة في تمييز الصحابة:

" حسان بن ثابت بن المنذر بن حرام بن عمرو بن زيد مناة بن عدي بن عمرو بن مالك بن النجار الأنصاري الخزرجي ثم النجاري شاعر رسول الله صلى الله عليه وسلم."

(ج:2، ص:62، ط:دار الجيل)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503102350
تاریخ09-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں