بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرحا نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟

سوال

میری بیٹی کا نام مرحا ہے، کیا یہ نام صحیح ہے یا پھر مجھے یہ نام تبدیل کردینا چاہیے؟

جواب

"مِرْحا" (میم کے زیر اور آخر میں الف) کے ساتھ عربی قاعدے کی رو سے درست نہیں۔ نیز قرآن کریم میں لفظ  "مَرَ حا" (میم اور را پر زبر  اور آخر میں الف )کے ساتھ آیت میں جو مذکور ہے، اس کا مطلب "تکبر کرنا یا تکبر کے ساتھ چلنا" ہے،  اس معنی کی رو سے یہ نام بھی درست نہیں ہے؛  لہذا  یہ  نام تبدیل کرکے کوئی اچھا بامعنی نام منتخب کرے یا صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503102256
تاریخ08-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں