بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سمیط اور سمام نام کا معنی

سوال

سمیط اور سمام نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"سَمام" سین کے فتحہ کے ساتھ اس کا معنی تیز  کے ہیں     اور "سمیط"   اس کا معنی ہوشیار کے ہیں،  دونوں نام رکھنا درست ہے،مگر بہتر یہ ہے کہ  انبیاء علیہم الصلاة و السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماءِ گرامی میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے یا عمدہ معانی   والے ناموں میں  سے کوئی نام رکھا جائے۔

القاموس الوحید میں ہے:

"السمط:  چھریرے بدن کا ہوشیار آدمی، شکاری، ایسا آدمی جو تجربہ کار اور اپنے معاملات میں گھاگ ہو۔"

(ص:651، ط:ادارہ اسلامیات)

وفیہ ایضا:

"السَّمَام : چھوٹا سا پرندہ (مثل سمانی ) (۲) ہر تیز اور لطیف و خفیف شے۔

(ص:654، ط:ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503102099
تاریخ07-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں