سَروپ اورسُروپ نام رکھنے کاحکم
سوال
سروپ نام کا معنی و مطلب بتادیں!
جواب
صورتِ مسئولہ میں سروپ کامعنی ہے: "شکل وشباہت،قدرتی شکل،خاصیت،خوب صورت،حسِین چہرہ "(فیروز اللغات،س-ر،ص:42 8،ط:فیروزسَنزپیرائیویٹ)
مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں؛ تاہم بہتر ہے کہ بچے کا نام رکھنا ہے تو انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام پر نام رکھا جائے اور بچی کا نام رکھنا ہے تو صحابیات رضی اللہ عنہن کے نام پر نام رکھا جائے، یا اچھے معنیٰ والا کوئی عربی نام رکھا جائے۔ ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن سے نام منتخب کیے جاسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

