بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عمل نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

عمل نام رکھنا کیسا  ہے؟

جواب

"عَمَل" عربی زبان کا لفظ ہے ،کام، پیشہ ، مشغلہ  وغیرہ معانی میں استعمال ہوتا ہے۔یہ نام رکھنا منع تو نہیں ہے، لیکن مناسب بھی نہیں ہے۔

لفظ "أَمَل" (ہمزہ کے ساتھ) امید، توقع ، آرزو وغیرہ کے معانی میں آتا ہے، یہ نام بھی رکھ سکتے ہیں۔

تاہم بہتر یہ ہے کہ  بچوں اور بچیوں کے نام صحابہ اور صحابیات کے نام پر رکھے جائیں۔

تاج العروس من جواہر القاموس میں ہے:

"العمل، محركة: المهنة، وأيضا الفعل ج: أعمال وزعم بعض من أئمة اللغة والأصول أن العمل أخص من الفعل لأنه فعل بنوع مشقة".

(باب اللام، فصل العين المهملة مع اللام،عمل،  30/ 55، ط: دار الهداية)

وفيه أيضاً:

"الأمل، كجبل ونجم وشبر الأخيرة عن ابن جني: الرجاء والأولى من اللغات هي المعروفة. ثم ظاهر كلامه كغيره، أن الأمل والرجاء شيء واحد".

(‌‌باب اللام، فصل الهمزة مع اللام، أم ل، 28/ 26، ط: دار الهداية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503101998
تاریخ05-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں