بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تین چیزیں ذہن کو خراب کر دیتی ہیں: رنج و غم ، تنہائی اور سوچ بچار‘‘ کی تخریج

سوال

کیا یہ امام ابن عبد البر رحمہ اللہ کا قول ہے؟  رہنمائی فرمائیں :

تین چیزیں ذہن کو پراگندا کر دیتی ہیں : رنج و غم ، تنہائی اور حد سے بڑھی سوچ بچار؟

جواب

یہ  قول ، امام ابن عبد البر رحمہ اللہ کی کتاب (بہجۃ المجالس) میں موجود ہے۔ حوالہ ملاحظہ فرمائیے: 

"ومما يفسد الذهن ثلاثة: الهم، والوحدة، والفكر".

(بهجة المجالس وأنس المجالس: باب ثلاثة من الحكم (3/ 34)، ط.وزارة الثقافة في الجمهورية العربية السورية،, 2005 )

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503101946
تاریخ05-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں