امام ابن المبارک رحمہ کی قول: ’’انسان کیلئے سب سے بڑی آفت یہ ہے کہ وہ اپنی کوتاہی سے آگاہ ہو لیکن اُس کی پروا کرے نہ اُس پر غمگین ہی ہو‘‘ کی تخریج
سوال
کیا یہ امام عبداللہ بن مبارک رحمه الله کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں:
انسان کے لیے سب سے بڑی آفت یہ ہے کہ وہ اپنی کوتاہی سے آگاہ ہو ، لیکن اُس کی پرواہ کرے نہ اُس پر غمگین ہی ہو۔
جواب
امام عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ کا یہ قول ، امام بیہقی رحمہ اللہ نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔ملاحظہ فرمائیں:
قال ابن المبارك: من " أعظم المصائب للرجل أن يعلم من نفسه تقصيرا، ثم لا يبالي، ولا يحزن عليه".
(أخرجه البيقي في شعب الإيمان في الخوف من الله تعالى (2/ 271) برقم (867)، ط. مكتبة الرشد للنشر والتوزيع بالرياض بالتعاون مع الدار السلفية ببومباي بالهند، الطبعة الأولى: 1423 هـ = 2003 م)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

