بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا قرآن کریم میں کوئی ایسی سورت ہے جو دو مرتبہ نازل ہوئی ہے ؟

سوال

 قرآن مجید میں وہ کونسی سورۃ  ہے جس کا  نزول دو مرتبہ ہوا ؟

جواب

" سورہ فاتحہ" کے مختلف ناموں کی تشریحات کے ذیل میں علامہ بیضاوی نے اپنی مشہور تفسير میں لکھا ہے کہ یہ سورت (سورة فاتحة)  دومرتبہ نازل ہوئی ہے اور اس کے محشی نے اسے تفصیل کے ساتھ مدلل بیان کیا ہے۔

تفسیر بیضاوی میں ہے:

"و السبع المثاني  لأنها سبع آيات بالاتفاق، إلا أن منهم من عد التسمية دون أنعمت عليهم، ومنهم من عكس، وتثنى في الصلاة، أو الإنزال إن صح أنها نزلت بمكة حين فرضت الصلاة، وبالمدينة حين حولت القبلة، وقد صح أنها مكية لقوله تعالى: ولقد آتيناك سبعا من المثاني، وهو مكي بالنص."

(سورة الفاتحة، ج:1، ص:25، ط:دار إحياء التراث العربي۔بيروت)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503101684
تاریخ02-10-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں