حضرت ذوالنون مصری رحمہ اللہ کے ایک مقولہ کی تحقیق
سوال
کیا یہ امام ذوالنون المصری رحمه الله کا قول ہے؟رہنمائی فرمائیں:
اللہ سے محبت کرنے والے کی نشانی یہ ہے کہ وہ اللہ کے محبوب ﷺ کے اخلاق ، افعال ، احکام اور اعمال میں اُن کی اتباع کرنے والا ہو۔
جواب
حضرت ذو النون مصری رحمہ اللہ کے جس قول کے بارے میں آپ نے دریافت فرمایا ہے، وہ "سیر السلف الصالحین" میں موجود ہے:
"وقال ( أي ذو النون المصري): من علامة المحب لله: متابعة حبيب الله في أخلاقه وأفعاله وأوامره وسننه".
(سير السلف الصالحين، إسماعيل بن محمد الأصبهاني، ط: دار الراية- الرياض، ت: د. كرم بن حلمي، ج:3، ص:1109)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

