صفورہ اور عرشیان نام رکھنے کا حکم
سوال
صفورہ نام کے معنی کیا ہیں ؟اوراسی طرح عرشیان کے معنی کیا ہیں؟
جواب
"صفورہ "ایک قول کے مطابق حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زوجہ مطہرہ کا نام ہے،اور"عرشیان" فارسی زبان کا لفظ ہے اور اس کا معنیٰ ہے: عرش کا سامان اور مقرب فرشتے۔ (لغاتِ فارسی، ص: 579) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144503101587
تاریخ01-10-2023

