اللہ جھوٹ نہ بلوائے کہنے کا حکم
سوال
اکثر لوگ بولتے ہیں اللہ جھوٹ نہ بلوائے، کہا گیا یہ جملہ بولنا جائز ہے؟
جواب
جی ہاں ! اس جملہ کے بولنے میں کوئی حرج نہیں،کیوں کہ اس جملے میں اللہ تعالی سے گناہ سے بچنے میں مدد مانگی جارہی ہے، فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144503101450
تاریخ30-09-2023

