بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علامہ مقریزی رحمہ اللہ کے مقولہ ہر بدعت کی جڑ سلف کے کلام سے دوری اور پہلے زمانے ( یعنی سلف ) کے عقیدے سے انحراف ہے کا حوالہ

سوال

ہر بدعت کی جڑ ، سلف کے کلام سے دوری اور پہلے زمانے  ( یعنی سلف )  کے عقیدے سے انحراف ہے۔

کیا یہ علامہ مقریزی رحمہ اللہ کا قول ہے ؟رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

مذکورہ قول  علامہ مقریزی رحمہ اللہ(المتوفی: 845ھ) کے ہاں ’’المواعظ والاعتبار‘‘  میں درج ذیل الفاظ میں موجود ہے: 

"وأصل كلّ بدعة في الدين البعد عن كلام السلف، والإنحراف عن اعتقاد الصدر الأوّل."

 (المواعظ والاعتبار بذكر الخطط والآثار المعروف بالخطط المقريزية، ذكر الحال في عقائد أهل الإسلام، (4/ 198)، ط/ دار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503101418
تاریخ30-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں