بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسحاق التجیبی کے مقولہ کی تحقیق

سوال

کیا یہ شیخ اسحاق تجیبی رحمہ اللہ کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں: 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تذکرہ فرماتے تو ان کے دل نرم ہو جاتے ، بدن پر کپکپی طاری ہو جاتی اور وہ رو پڑتے۔

جواب

اسحاق  التجيبي رحمہ اللہ کا یہ قول، قاضی عیاض رحمہ اللہ  نے " الشفا بتعريف حقوق المصطفي"  میں ذکر کیا ہے:

"قال إسحاق التجيبي:  كان أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم بعده ‌لا ‌يذكرونه ‌إلا خشعوا ‌واقشعرت جلودهم ‌وبكوا."

(الشفا بتعريف حقوق المصطفى، القاضي عياض، ط: دار الحديث- القاهرة، 1426ه-2004م، ت: عامر الجزار، فصل في علامة محبته صلى الله عليه وسلم، ص:277)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503101305
تاریخ28-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں